- Sep 17, 2018
- 63
- 2
- 8
? کیا اخوان المسلمین سلفی و اہل سنت جماعت میں سے ہے؟
شیخ صالح بن فوزان الفوزان
Are the Ikhwaan-ul-Muslimeen from among the Salafees and Ahlus-Sunnah?
Shaykh Saaleh bin Fawzaan Al-Fawzaan
کیا اخوان المسلمین سلفی و اہل سنت جماعت میں سے ہے؟
فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ
(سنیئر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)
ترجمہ: طارق علی بروہی
مصدر: ویب سائٹ سحاب السلفیۃ۔
پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام
شیخ صالح بن فوزان الفوزان
Are the Ikhwaan-ul-Muslimeen from among the Salafees and Ahlus-Sunnah?
Shaykh Saaleh bin Fawzaan Al-Fawzaan
کیا اخوان المسلمین سلفی و اہل سنت جماعت میں سے ہے؟
فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ
(سنیئر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)
ترجمہ: طارق علی بروہی
مصدر: ویب سائٹ سحاب السلفیۃ۔
پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
سوال:کیا یہ بات صحیح ہے کہ آپ فرماتے ہيں کہ جماعت اخوان المسلمین اور تبلیغی جماعت وغیرہ سلفیت میں داخل ہیں؟
جواب: یہ جھوٹ و افتراء ہے۔ سلفیت میں کوئی بھی داخل نہیں سوائے ان کے جو منہج سلف پر ہوں۔ اگر کوئی واقعی منہج سلف پر ہیں تو وہ سلفی ہيں۔ لیکن اگر وہ منہج سلف کے مخالفین ہیں تو پھر سلفی نہيں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرقۂ ناجیہ کے متعلق فرمایا:
(جو اس چیز پر ہوں گے جس پر میں اور میرے صحابہ ہیں۔)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں بغیر وضاحت و بیان کے یونہی نہيں چھوڑ دیا، بلکہ واضح طور پر سلفی اور غیر سلفی کا فرق بیان فرمایا ہے۔
سوال: احسن اللہ الیکم، انٹرنیٹ پر آپ کا ایک فتویٰ گردش کررہا ہے جماعت اخوان المسلمین کے تعلق سے کہ وہ اہل سنت والجماعت میں سے ہیں، کیا یہ بات صحیح
ہے؟
جواب: میں اس کا رد کرچکا ہوں، لیکن یہ لوگ اس بات کو ہرگز قبول نہيں کرتے جو ان کے خلاف جاتی ہو۔ ورنہ تو میں نے اسی وقت اس کا رد کردیا تھا۔ او رکہہ دیا تھاک
ہ میں اخوان المسلمین کے منہج سے بَری ہوں، اور ان کی منہج کی حقیقت اسی رد میں بیان بھی کی تھی، لیکن وہی بات ہے کہ جو چیز ان کے خلاف جاتی ہو وہ اسے نشر نہيں کرتے۔
[وہ بیان جس کی جانب شیخ حفظہ اللہ نے اشارہ فرمایا مندرجہ ذیل ہے]
الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على نبينا محمد وعلى آله وصحبه.
میری رائے اخوان المسلمین کے تعلق سے یہی ہے کہ بلاشبہ وہ حزبی لوگ ہیں جو محض حکومت کا حصول چاہتے ہيں عقیدے صحیح کرنے کی طرف دعوت کا کوئی اہتمام نہیں کرتے اور اپنے پیروکاروں میں سنی و بدعتی کا کوئی فرق نہیں کرتے۔
البتہ میرے کلام کی جو ریکارڈنگ آئی تھی (کہ یہ اہل سنت میں سے ہیں) وہ بس ایک سبق لسانی تھی میری رائے ان کے متعلق قطعاً بھی تبدیل نہيں ہوئی ہے([1](۔
كتبه
صالح بن فوزان الفوزان
26/5/1433هـ
مزید تفصیل کے لیے ہماری ویب سائٹ پر نشر کردہ کتاب پڑھیں ”سلفیت کی حقیقت اور اس کی صفات وامتیازات“ – شیخ صالح بن فوزان الفوزان[1]
(توحید خالص ڈاٹ کام)